چین کے سنکیانگ اؤغر خود مختیار علاقے میں کان کا حادثہ

اورمچی سے 120 کلو میٹر دور داہوانگشان یوشین کوئلے کی کان میں حادثہ پیش آنے کے وقت 20 افراد موجود تھے جن میں سے تین کو بچالیا گیا۔ اس حادثے کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

120584
چین کے سنکیانگ اؤغر خود مختیار علاقے میں کان کا حادثہ

چین کے سنکیانگ اؤغر خود مختیار علاقے میں ایک کان میں حادثہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
کوئلے کی کان میں کل پیش آنے والے حادثے میں سترہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
شنہوا خبر رساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق صوبے کے دارالحکومت اورمچی سے 120 کلو میٹر دور داہوانگشان یوشین کوئلے کی کان میں حادثہ پیش آنے کے وقت 20 افراد موجود تھے جن میں سے تین کو بچالیا گیا۔
اس حادثے کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
حالیہ کچھ عرصے کے دوران چین میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثوں میں حالات کے بہتر ہونے کے باوجود دنیا میں سب سے زیادہ کوئلے کی کان کے حادثے چین ہی میں ہو رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں