آرٹ انقرہ بین الاقوامی میلہ شروع ہو گیا

ایک ہزار 600 آرٹسٹوں کی شرکت سے منعقدہ آرٹ انقرہ بین الاقوامی میلے میں 8 ہزار فنکاروں کے فن پارے نمائش کئے جا رہے ہیں

2112419
آرٹ انقرہ بین الاقوامی میلہ شروع ہو گیا

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 'آرٹ انقرہ بین الاقوامی میلے' نے اس سال دوبارہ اپنے دروازے فنونِ لطیفہ کے پرستاروں کے لئے کھول دیئے ہیں۔

ایک ہزار 600 آرٹسٹوں کی شرکت سے منعقدہ اس آرٹ میلے میں 8 ہزار فنکاروں کے فن پارے نمائش کئے جا رہے ہیں۔

میلے کے ذیل میں 50 سے زائد کانسرٹ  دیئے  جائیں گے، 32 کے قریب بحث و تمحیص پروگراموں اور 100 سے زائد ورکشاپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

میلے میں، 2024 ترکیہ۔ہنگری ثقافتی سال  تقریبات کی مناسبت سے ، پانچ ہنگیرین مصّوروں  کے فن پارے بھی نمائش کئے جا رہے ہیں۔

یہ سالانہ میلہ گذشتہ 10 سال سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ رواں سال پہلی دفعہ میلے میں آرٹسٹ بھی شرکت کر رہے ہیں۔

میلے میں 8 یونیورسٹیاں اور 110 گیلریاں بھی شامل ہیں۔

 میلہ 10 مارچ تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں