گزشتہ برس 5٫7 کروڑ سیاح ترکیہ کی سیر کو آئے، وزیر ثقافت و سیاحت

2023 سیاحت میں ایک ریکارڈ سال  ثابت ہوا ہے ہم  2024 میں 60 ملین سیاح اور 60 بلین ڈالر کی آمدنی کا ہدف رکھتے ہیں

2100272
گزشتہ برس 5٫7 کروڑ سیاح ترکیہ کی سیر کو آئے، وزیر ثقافت و سیاحت

وزیر ِ ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے بتایا ہے کہ "ہمارے ملک نے گزشتہ سال سیاحت میں ریکارڈ توڑ ے ہیں ۔ سیاحوں کی تعداد 56.7 ملین  رہی جس سے 56  بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ ہم نے اس سال کے لیے نئے اور بڑے اہداف مقرر کیے ہیں۔"

وزیر ایرسوئے نے استنبول میں سیاحت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں  اپناجائزہ  پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2023 سیاحت میں ایک ریکارڈ سال  ثابت ہوا ہے ہم  2024 میں 60 ملین سیاح اور 60 بلین ڈالر کی آمدنی کا ہدف رکھتے ہیں۔

وزیر ایرسوئے نے کہا کہ وہ نئے دور میں سیاحت کی نئی منڈیوں پر اپنی توجہ بڑھائیں گے اور کہا:

"ہمارے ملک نے امسال سیاحت کے حوالے سے ریکارڈ توڑے ہیں۔ سیاحوں کی تعداد 56.7 ملین رہی اور 56 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ ہم نے اس سال کے لیے نئے اور بڑے اہداف مقرر کیے ہیں۔ ہمارا 2024 کا ہدف 60 ملین سیاح اور  60 بلین ڈالر کی آمدنی ہے۔" ہم اس کے لیے نئی ٹارگٹ مارکیٹس پر کام کر رہے ہیں۔ "ہم خود کو اس دوڑ میں واحد حریف کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ ہم ہر سال اپنے ہی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے دن رات کام کرتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں