"گریمی ایوارڈز کی تقسیم "خواتین چھا گئیں

ہالی ووڈ کے موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈز گریمی میں خواتین چھا گئیں جہاں سال کے بہترین البم کا ایوارڈ معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے Midnights کے لیے جیتا

2097811
"گریمی ایوارڈز کی تقسیم "خواتین چھا گئیں

ہالی ووڈ کے موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈز گریمی میں خواتین چھا گئیں۔

سال کے بہترین البم کا ایوارڈ معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے Midnights کے لیے جیتا۔

 گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی بھی فنکار نے اس کیٹیگری میں چار مرتبہ ایوارڈ حاصل کیا ہو۔

علاوہ ازیں، ریکارڈ آف دی ایئر کا ایوارڈ امریکی گلوکارہ ملی سائرس کے گانے Flowers کے نام رہا۔

امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش کا مقبول ترین گیت What Was I Made For سال کا بہترین گانا قرار پایا جبکہ آسٹریلوی گلوکارہ کائلی منوگ نے بہترین پوپ ڈانس ریکارڈنگ اور Boygenius گروپ نے بہترین راک سانگ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے 34 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ میرے لیے ایوارڈ کام ہے جسے میں بہت پسند کرتی ہوں اور یہ مجھے بہت خوش کرتا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان لوگوں کی بھی خوشی کا باعث ہے جنہوں نے میرے لیے ووٹ دیا۔

 



متعللقہ خبریں