"شعبہ سیاحت کی ترقی" ایران نے 28 ممالک کےلیے ویزہ سہولت ختم کردی

ایرانی عہدےدار نے بتایا کہ متعلقہ ممالک کے شہری بذریعہ  فضائی راستے ایران میں داخل ہوتے وقت حصول ویزہ سے  مستثنی ہونگے لیکن بری راستوں  سے داخلے پر ویزہ لینا ہوگا

2095744
"شعبہ سیاحت کی ترقی" ایران نے 28 ممالک کےلیے ویزہ سہولت ختم کردی

 ایران نے شعبہ سیاحت کی ترقی کے لیے چار فروری سے 28 ممالک کو ویزہ سہولت سے  مستثنی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کے مطابق، نائب وزیر خارجہ  علی رضا  بیگ دلی نے بتایا کہ  بعض ممالک کے شہریوں کے لیے  حکومت نے یک طرفہ طور پر بلا ویزہ سیاحت سے متعلق حکم نامہ متعلقہ اداروں کو جاری کر دیا ہے۔

ان ممالک میں  سعودی عرب،قطر،متحدہ عرب امارات ،بحرین،اوزبکستان،تیونس،تنزانیہ،جاپان،انڈونیشیا ،سنگاپور، برازیل، سربیا،بوسنیا ہرزیگووینا ،بیلاروس اور بھارت  سمیت 28 ممالک شامل ہیں۔

 ایرانی عہدےدار  نے بتایا کہ متعلقہ ممالک کے شہری بذریعہ  فضائی راستے ایران میں داخل ہوتے وقت حصول ویزہ سے  مستثنی ہونگے لیکن بری راستوں  سے داخلے پر ویزہ لینا ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں