دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ میامی سے روانہ ہوگیا

بی بی سی کی خبر کے مطابق، 365 میٹر لمبا اور تقریباً ڈھائی لاکھ ٹن وزنی یہ جہاز، کروز کمپنی رائل کیریبین سے تعلق رکھتا ہے جو کہ  میامی سے 7 روزہ کیریبین کے دورے پر  روانہ ہوا ہے

2094300
دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ میامی سے روانہ ہوگیا

دنیا کے سب سے بڑے کروز شپ "آئیکن آف دی سیز" نے اپنا پہلا سفر امریکی ریاست  فلوریڈا کی بندرگاہ میامی سے شروع کیا۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق، 365 میٹر لمبا اور تقریباً ڈھائی لاکھ ٹن وزنی یہ جہاز، کروز کمپنی رائل کیریبین سے تعلق رکھتا ہے جو کہ  میامی سے 7 روزہ کیریبین کے دورے پر  روانہ ہوا ہے۔

فن لینڈ کے شہر ترکو کے ایک شپ یارڈ میں 2 بلین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا دنیا کا سب سے بڑا کروز جہاز، 7,600 مسافروں کو لے جانے کی گنجائش رکھتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ مائع قدرتی گیس  یعنی ایل این جی پر چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا جہاز نقصان دہ میتھین گیس  فضا میں  خارج کرے گا۔

رائل کیریبین نے اطلاع دی ہے کہ یہ جہاز جدید جہازوں کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کی پیش گوئی کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ توانائی کا حامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں