ترکیہ کی مشہور مسکِ عنبر تسبیح

ضلع برصا میں وہیل مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والے پتھروں سے بنی تسبیح ہر گزرتے دن کے ساتھ شہرت پا رہی ہے

2091409
ترکیہ کی مشہور مسکِ عنبر تسبیح
bursa tespih.jpg
AW124664_06.jpg
demet akalin.jpg
yasar alptekin bursa tespih dukkani.jpg

ترکیہ کے ضلع برصا میں وہیل مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والے پتھروں سے بنی تسبیح ہر گزرتے دن کے ساتھ شہرت پا رہی ہے۔

برصا کی تاریخی اولو جامع مسجد کے جوار کے تسبیح فروش  'گیوک خان یلماز' سے ملک بھر سے مشہور شخصیات تسبیح خریدنے آتی ہیں۔

وہیل مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والے پتھر سے بنی اس تسبیح کو 'مسکِ عنبر' تسبیح کہا جاتا ہے۔

اصل میں وہیل مچھلی ایک خاص قسم کی مچھلی کو ہضم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ اسے کھانے کی صورت میں مچھلی، وہیل کے پیٹ میں، پتھر میں تبدیل ہو جاتی ہے اور ایک خاص مدت کے بعد وہیل مچھلی اس پتھر کو  اُگل دیتی ہے۔

یہ پتھر بہت نادر اور خوشبودار قدرتی مادّہ ہے ۔

خاص طور پر موسم سرما کی سیاحت کے لئے علاقے میں آنے والے سیاح یہاں سے تسبیح ضرور خریدتے ہیں۔



متعللقہ خبریں