سال 2023 میں انطالیہ کی سیر کو آنے والے غیر ملکی سیاحوں نے ریکارڈ توڑ ڈالا

یکم جنوری سے 31 دسمبر 2023 کے درمیان 15 ملین 6 لاکھ 89 ہزار 258 غیر ملکی سیاح  اس شہر کی سیر کو آئے

2083273
سال 2023 میں انطالیہ کی سیر کو آنے والے غیر ملکی سیاحوں نے ریکارڈ توڑ ڈالا

انطالیہ نے گزشتہ سال 15 ملین 6 لاکھ 89ہزار 258 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کرکے  اپنے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ ڈالے۔

اس شہر نے، جو دنیا کے پسندیدہ سیاحتی مراکز میں سے ایک ہے، 2023 میں شعبہ  سیاحت میں اپنے بہترین سال کو گزارا۔

شہر میں سابقہ ​​ریکارڈ 2019 میں 15 ملین2 لاکھ 80 ہزار 763 غیر ملکی سیاح تھا۔

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورزم کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 31 دسمبر 2023 کے درمیان 15 ملین 6 لاکھ 89 ہزار 258 غیر ملکی سیاح  اس شہر کی سیر کو آئے۔

انطالیہ نے گزشتہ برس   سب سے زیادہ  روس سے آنے والے مہمانوں کی میزبانی کی  جن کی تعداد 34 لاکھ 62 ہزار تک رہی۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں روسی سیاحوں میں 14.10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

روسیوں کے بعد جرمن سیاحو ں کا نمبر تھا جن  کی تعداد 33 لاکھ 63ہزار 510 تھی۔

جرمن سیاحوں کی تعداد میں بھی 19 فیصد کا  اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ۔

انطالیہ نے برطانوی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

برطانیہ سے  13لاکھ 18 ہزار 215 سیاح آئے، یہ ملک  14.85 فیصد اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر  رہا۔

پولینڈ بھی  ایک غیر متوقع  مارکیٹ  ثابت ہوا۔ اس ملک سے 10 لاکھ 68 ہزار سیاح انطالیہ آئے۔



متعللقہ خبریں