مولانا جلال الدین رومی کی 750 ویں وصلت پر صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

ترکیہ اسرائیلی حکمرانوں کو قانون اور تاریخ کے سامنے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے ہر طرح  کے امکانات کو بروئے کار لانے گا

2077681
مولانا جلال الدین رومی کی 750 ویں وصلت پر صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ بطور ترکیہ، ہم اسرائیلی حکمرانوں کو قانون اور تاریخ کے سامنے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے موجودہ  میکانزم  کو استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

ایردوان نے قونیا مولانا کلچرل سینٹر میں منعقدہ مولانا جلال الدین رومی  کی 750ویں وُصلت کے موقع پر  بین الاقوامی یادگاری تقریبات کو  ایک پیغام بھیجا ہے۔

ایردوان نے عظیم مفکر، صوفی اور دلوں کے سلطان مولانا جلالدین رومی کو  بڑی عقیدت و احترام سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ"ہم ایسے ایام سے گزر رہے ہیں جب ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ حِکمت کے چشمے  میں نہائے مولانا کے اقوال زریں کی ضرورت ہے۔"انہوں نے  7 اکتوبر سے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری  اسرائیلی بربریت کا ذکر کیا۔

جناب ایردوان نے کہا کہ " خود کو انسانی حقوق اور آزادیوں کے محافظ کے طور پر پیش کرنے والے  کچھ ممالک کی غیر مشروط حمایت حاصل ہونےو الا اسرائیل  ظلم و جبر میں مسلسل اضافہ کرکے خون بہانے، جانیں لینے اور بچوں کو قتل کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔"

ترکیہ اسرائیلی حکمرانوں کو قانون اور تاریخ کے سامنے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے ہر طرح  کے امکانات کو بروئے کار لانے پر زور دیتے ہوئے ایردوان نے کہا:کہ "ہم مذہب، اصل، رنگ یا شناخت کی تفریق کیے بغیر  مولانا  جلاالدین رومی کے نقش قدم پر عمل پیرا  ہیں۔"

 

 



متعللقہ خبریں