ترکیہ: اماسرا آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 ملین سے تجاوز کر گئی

سال کے پہلے 11 مہینوں میں بارتین کی تحصیل اماسرا آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 ملین سے تجاوز کر گئی

2075687
ترکیہ: اماسرا آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 ملین سے تجاوز کر گئی

رواں سال کے پہلے 11 مہینوں میں ترکیہ کے ضلع بارتین کی تحصیل اماسرا آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

اماسرا، 2013 میں یونیسکو  کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کئے گئے تاریخی قلعے، خوبصورت قدرتی ماحول والے دیہات، صاف ستھرے ساحلوں، فطرت سے ہم آہنگ  خوبصورتیوں  اور زیادہ تر مچھلی  کے پکوانوں والے دستر خوانوں کے ساتھ  مرکزِ توجہ بنتا ہے۔

ترکیہ وزارتِ رسل و رسائل و انفراسٹرکچر کی طرف سے شروع کیا گیا "مسافر جیٹی اور یاٹ بندرگاہ" منصوبہ مکمل ہونے کے بعد تحصیل، سمندری راستے سے آنے والے سیاحوں کے لئے بھی کُھل گئی ہے۔

اماسرا میں 12 قبل مسیح میں فینیکیوں  کی ساحلی پٹّی پر تعمیر کی گئی کالونیوں کے ساتھ ساتھ متعدد تہذیبوں کے آثار سمیٹے ہوئے ہے۔ رواں سال کے پہلے 11 مہینوں  میں  علاقے کی سیر کے لئے یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد 21 لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان سیاحوں میں سے 4 لاکھ سیاحوں نے علاقے میں قیام کیا، 30 ہزار کروز بحری جہازوں کے ذریعے آئے  اور دیگر سیاح  گاڑیوں کے ذریعے ایک روزہ سیر کے لئے یہاں آئے۔



متعللقہ خبریں