انجلینا جولی کی اپیل: فوری طور پر فائر بندی کی جائے

اس وقت انسانیت کا یہی مطالبہ ہے کہ فوری طور پر فائر بندی کی جائے: انجلینا جولی

2057371
انجلینا جولی کی اپیل: فوری طور پر فائر بندی کی جائے

امریکہ کی اداکارہ انجلینا جولی نے غزّہ کے شہریوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں جولی نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر  کی صبح حماس کی طرف سے "اقصیٰ طوفان " کے نام سے شروع کئے گئے حملوں کی وجہ ساری دنیا کی طرح میں بھی بہت غصے اور افسوس میں ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایسے شہریوں پر بمباری کی جائے جن کے پاس نہ خوراک  ہے نہ پانی اور نہ ہی کوئی پناہ گاہ "۔

جولی نے کہا ہے کہ وہ 20 سال سے مہاجرین سے متعلقہ کام کر رہی ہیں اور بے گھر انسانوں کے ساتھ دلچسپی لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  غزّہ میں بیسیوں سالوں سے بے گھر انسانوں کے ساتھ ساتھ تقریباً 20 سال سےزیرِ  محاصرہ زندگی بسر کرنے والے 2 ملین سے زائد انسان ہیں۔ جو امداد اندر اخل ہوتی ہے وہ ضرورت کا محض ایک جزوی حصہ ہے۔ ہر روز بمباری کا سامنا کرنے والے انسانوں کی وجہ سے امداد کی ضرورت میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ یہی نہیں ایندھن اور پانی کی امداد کو بند کر کے حقیقی معنوں میں ایک عوام کا اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔ اس وقت انسانیت کا یہی مطالبہ ہے کہ فوری طور پر فائر بندی کی جائے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" فلسطینیوں کی زندگیاں بھی اسرائیلیوں اور دیگر تمام انسانوں کی زندگیوں جتنی ہی اہم ہیں لہٰذا ہر وہ کاروائی کرنی چاہیے جس سے شہری جانی نقصان  کے سامنے بند باندھا جا سکے "۔



متعللقہ خبریں