شاہ چارلس کی طرف سے جمہوریہ ترکیہ کی صد سالہ سالگرہ پر تہنیتی خط

"اس خاص دن پر، ترکیہ کے قیام کی صد سالہ، سالگرہ کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کےعوام  کو  اپنی مخلصانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

2057099
شاہ چارلس کی طرف سے جمہوریہ ترکیہ کی صد سالہ سالگرہ پر تہنیتی خط

برطانوی شاہ  چارلس سوئم  نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

شاہ  چارلس نے صدر رجب طیب ایردوان کو  روانہ کردہ خط میں لکھا ہے کہ"اس خاص دن پر، ترکیہ کے قیام کی صد سالہ، سالگرہ کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کےعوام  کو  اپنی مخلصانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

شاہ چارلس نے  لکھا ہے کہ ترکیہ کے سال 2015 میں دورے کے دوران جس مہمان نوازی کا  مظاہرہ کیا گیا تھا وہ مجھے ابھی بھی یاد ہے۔ "میں  امسال فروری میں آنے والے زلزلے کہ جس نے بڑی تباہی مچائی کے بعد تعمیر نو کی جاری کوششوں میں ترک عوام  کی انتھک محنت  پر گہری تعریف کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ۔"

اپنے خط میں انگلستان اور ترکیہ  کے درمیان شراکت داری اور دوستی کے تسلسل کی خواہش کرتے ہوئے شاہ  چارلس نے لکھا  ہے:"مجھے یقین ہے کہ یہ مثبت رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ جیسا کہ آپ اور پوری دنیا میں رہنے والے ترک شہری  ترکیہ کی صد سالہ جشن مناتے ہیں، میں اور میری اہلیہ آپ کو اپنی نیک خواہشات بھیج  رہے ہیں۔"



متعللقہ خبریں