آج 12 ربیع الاوّل عید میلاد النبی ہے

ترکیہ میں ہفتہ عید میلاد النبی 26 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گا اور اس دوران سیرت النبی اور حیاتِ طیّبہ کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

2042262
آج 12 ربیع الاوّل عید میلاد النبی ہے

آج، 12 ربیع الاوّل  کو ، پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا یومِ ولادت باسعادت ترکیہ بھر میں دینی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ہجری تقویم کے مطابق 12 ربیع الاوّل کو عید میلاد النبی کے عنوان سے پورے عالم اسلام میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

لغت میں "میلاد" کا لفظ پیدائش کی جگہ اور وقت کا مفہوم رکھتا ہے۔ اسلامی ثقافت میں لفظ "میلاد " کو خاص طور پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اور اس حوالے سے منعقدہ تقریبات اور تصنیفات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ترکیہ محکمہ مذہبی امور، اس سال  ہفتہ میلاد النبی کو "ہمارے نبی، ایمان و استقامت کے پیکر" کے مرکزی خیال سےمنا رہا ہے۔

ہفتہ عید میلاد النبی 26 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گا اور اس دوران سیرت النبی اور حیاتِ طیّبہ کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں