اٹلی، وینس آنے والے سیاحوں سے اجرت وصول کرے گا

وینس بلدیہ 2024 میں، شہر کی ایک روزہ سیر کے لئے آنے والے، سیاحوں سے شہر میں داخلے کی اجرت وصول کرے گی

2034246
اٹلی، وینس آنے والے سیاحوں سے اجرت وصول کرے گا

اٹلی کے شہر وینس کی بلدیہ 2024 میں، شہر کی ایک روزہ سیر کے لئے آنے والے، سیاحوں سے شہر میں داخلے کی اجرت وصول کرے گی۔

وینس بلدیہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق شہر میں سیاحوں کی کثرت کے سامنے بند باندھنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 2024 میں سیاحوں کی تعداد ہمیشہ سے کہیں زیادہ ہونے کی توقع ہے  لہٰذا اس سال سیاحوں سے شہر میں داخلے کی اجرت وصول کی جائے گی۔ سال کے 30 مختلف دنوں میں اس حکمت عملی کا تجربہ کیا جائے گا اور داخلے کی اجرت 5 یورو ہو گی۔

شہر کے باسیوں، مزدوروں، 14 سالہ بچوں اور کھلاڑیوں کو اس اجرت سے معاف رکھا جائے گا۔

وینس بلدیہ انتظامیہ نے مذکورہ فیصلے کو منظوری کے لئے  بلدیہ اسمبلی میں بھیج دیا ہے۔ اسمبلی 12 ستمبر کوفیصلے پر بحث کرے گی۔

وینس بلدیہ میئر لیوگی برگنارو نے کہا ہے کہ نئے اطلاق کا مقصد شہر کو داخلے کے لئے بند کرنا نہیں بلکہ مخصوص دنوں میں سیاحوں کی کثرت  پر قابو پانا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے اطلاقات ایجنڈے پر آتے رہے ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر نافذ نہیں جا سکے۔

نہروں پر قائم تاریخی شہر وینس  ہر سال کروڑوں سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں