گیارہ ماہ کا بچہ 23 ملک گھوم چکا

گیارہ ماپہ کا بچہ اطلاس اٹلی،سان مرینو ،سویٹزرلینڈ ،لیخیشٹائن، سلووانیہ،کرویشیا ،آسٹریا ،جمہوریہ چیک،ڈنمارک اور ناروے  سمیت تیئس ممالک کی سیر کر چکا ہے

2030607
گیارہ ماہ کا بچہ 23 ملک گھوم چکا

 نیوزی لینڈ کی گیارہ ماہ کا بچہ  اطلس23 ملک گھوم چکا ہے۔

 بیکس لوئس اور ول مونٹگومری جوڑے  نے گزشتہ سال اپنے بچے کی پیدائش  کو اطلس کا نام دیتے ہوئے چھٹیاں منانے کا فیصلہ کیا ۔

نیوزی لینڈ کے زہر کوئنز ٹاون  سے اس جوڑے نے رخت سفر باندھا  اور یورپ کا رخ کیا۔

اطلس نے  سویٹ زرلینڈ میں رینگنا سیکھا،اپنا پہلا دانت ناروے میں نکالا اور فرانس میں  ٹھوس غذا کا استعمال شروع کیا ۔

 اس کے والدین کا کہنا ہے کہ  ایک شیر خوار کے ساتھ سیاحت کرنا عقل کا کام نہیں لگتا تھا مگر حقیقت میں یہ اتنا مشکل نہیں ہے، ہم نے ایک منی بس خریدی اور اٹلی،سان مرینو ،سویٹزرلینڈ ،لیخیشٹائن، سلووانیہ،کرویشیا ،آسٹریا ،جمہوریہ چیک،ڈنمارک اور ناروے  سمیت تیئس ممالک کی سیر کی ۔

اس سیاحت کے اختتام پر اطلس  ایک سال کی عمر تک پہنچانے تک پچیس ممالک گھوم لے گا۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں