فرانس میں دنیا کی پہلی فرنچ فرائز چیمپئن شپ منعقد ہو رہی ہے

چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے صرف ریستورانوں ہی کی نہیں شخصی درخواستیں بھی قبول کی جائیں گی

2025395
فرانس میں دنیا کی پہلی فرنچ فرائز چیمپئن شپ منعقد ہو رہی ہے

فرانس میں دنیا کی پہلی فرنچ فرائز یعنی آلو تلنے کی چیمپئن شپ منعقد ہو رہی ہے۔

فرانس ٹیلی ویژن چینل BFMTV کے مطابق انگلش چینل کے ساتھ سرحدی شہر پاس۔ڈے۔کلائس 7 اکتوبر کو دنیا  کی پہلی فرنچ فرائز چیمپئن شپ  کی میزبانی  کر رہا ہے۔

چیمپئن شپ آراس گرینڈ پلیس فیسٹیول ایریا میں منعقد ہو گی اور مقابلہ کے شرکاء کے درمیان"اختراعی آلو" ، "اتھنٹک آلو" اور " فرائڈ پٹیٹو سوس" کے زمروں میں مقابلہ ہو گا۔

چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے صرف ریستورانوں ہی کی نہیں شخصی درخواستیں بھی قبول کی جائیں گی۔

امید کی جا رہی ہے کہ یہ مقابلہ کامیاب شرکاء کے لئے گاسٹرونومی کی دنیا میں مواقع پیدا کرے گا۔

درخواست دہندہ کے لئے 18 سال سے بڑا ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک کنبے سے صرف ایک شخص مقابلے میں شریک ہو سکے گا۔

چیمپئن شپ کی جیوری فرانچ فرائز کے ماہر شیفوں پر مشتمل ہو گی۔



متعللقہ خبریں