اناطولیہ راک میوزک کے بے تاج بادشاہ ایرکن کورائے چل بسے

اپنی فنی زندگی میں بہت سے ایوارڈز کا مستحق قرار دیے گئے  کورائے کی وفات پر  صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی رابطوں کے پیج پر  ایک تعزیتی پیغام جاری  کیا

2021570
اناطولیہ راک میوزک کے بے تاج بادشاہ ایرکن کورائے چل بسے

اناطولیہ راک میوزک کے بے تاج بادشاہ ایرکن کورائے  وفات پاگئے۔

کچھ مدت سے کینیڈا میں مقیم 82 سالہ موسیقی کے استاد  کی وہاں پر اچانک طبیعت بگڑ گئی اور زیر علاج لیے جانے والے اسپتال میں ان کی موت واقع ہو گئی۔

ایرکن کورے نے اپنی فنی زندگی میں بہت سارے منفرد فن پاروں کو تخلیق دی۔ فنکار نے اناطولیہ کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے، متعدد لوک گیتوں کو دوبارہ ترتیب دیتے ہوئے  انہیں سامعین سے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنی فنی زندگی میں بہت سے ایوارڈز کا مستحق قرار دیے گئے  کورائے کی وفات پر  صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی رابطوں کے پیج پر  ایک تعزیتی پیغام جاری  کیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ"ترک موسیقی کے بے تاج بادشاہ ایرکن کورائے کی وفات کی خبر پر ان کو دلی افسوس ہوا ہے۔ میں مرحوم کی مغفرت کا دعا گو ہوں؛ ان کے لواحقین اور فنونی طبقے سے اظہار ِ تعزیت کرتا ہوں۔"

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کےا سپیکر نعمان قرتلمش ، وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے ، وزیر صحت فخرالدین قوجا اور محکمہ مواصلات کے سربراہ فخرالدین آلتون  جیسی سیاسی شخصیات سمیت  فنون کی  دنیا کی متعدد شخصیات نے  تعزیتی پیغامات جاری کیے۔

 



متعللقہ خبریں