امریکی صدر کا یوم عاشور پر خصوصی پیغام

جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ جل اور مجھے دنیا بھر میں موجود اپنے مسلمان دوستوں اور پڑوسیوں کا احساس ہے جو آج امام حسین ؓ کی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں

2017756
امریکی صدر کا یوم عاشور پر خصوصی پیغام

امریکی صدر جو بائیڈن نے یومِ عاشور کی مناسبت سے مسلمانوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ جل اور مجھے دنیا بھر میں موجود اپنے مسلمان دوستوں اور  ہمسایوں کا احساس ہے جو آج امام حسین ؓ کی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں

صدر نے لکھا ہے کہ ہم قربانی، انصاف اور سب کے لیے برابری کی اقدار کا احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی سالِ نو کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں نواسۂ رسول ، حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں انہیں نظرانۂ عقیدت پیش کیا جاتا ہے جبکہ یومِ عاشور کے موقع پر خاص ماتمی مجالس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں