ٹی آر ٹی 12 پونٹو ایوارڈز

ٹی آر ٹی کے ڈاریکٹر جنرل زاہد سوباجی نے  کہا کہ سینیما کی اہمیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے  اس شعبے کے فروغ اور سینیما گھروں کو مشترکہ  فلم سازی کے ذریعے باکس آفس کی کامیابیوں  پر خوشی محسوس کر رہے ہیں

2015330
ٹی آر ٹی 12 پونٹو ایوارڈز
12 punto.3.jpeg
12 punto.1.jpeg
12 punto.2.jpeg

 شعبہ سینیما کے سلسلے میں ٹی آر ٹی کی طرف سے  پانچویں بار منعقدہ ٹی آر ٹی 12پونٹو ایوارڈز کی تقریب ختم ہوئی۔

 تقریب سے خطاب میں ٹی آر ٹی کے ڈاریکٹر جنرل زاہد سوباجی نے  کہا کہ ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے کے طور پر سینیما کی اہمیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے  اس شعبے کے فروغ اور سینیما گھروں کو مشترکہ  فلم سازی کے ذریعے باکس آفس کی کامیابیوں  پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

سولہ تا تیئس جولائی کے درمیان  بائیس مختلف ممالک کی شرکت سے  تین مختلف پلیٹ فارمز کے تحت کہانی نویسی اور مسترکہ فلم سازی کے پلیٹ فارم ٹی آر ٹی 12 پونٹو ایوارڈز کی تقریب ختم ہوئی جس میں داریکٹر جنرل زاہد سوباجی اور دیگر ترک اور عالمی سینما کی مشہور شخصایت نے شرکت کی ۔

 تقریب سے خطاب میں  زاہد سوباجی نے  کہا کہ 12 پونٹو شعبہ فلم سازی کا مکمل احاطہ کرتا ہے جو کہ  مشترکہ فلم سازی اور ہماری  روایتی اقدار کی عکاسی کا بھی ترجمان ہے، اس مکان کے ذریعے ہم ملکی و عالمی سطح پر ثقافتی لحاظ سے جدت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں،نوجوان ذہنوں اور ان کے خیالات کی تکمیل کے لیے ہم ترکیہ اور عالمی سینما کی قابل احترام شخصیات کی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے  اس شعبے میں نوجوانوں کو بہترین شاہکار تخیق دینے اور فلم سازی کے مستقبل کو مزید بہتر بنانے کے علاوہ  روایتی موضوعات کے بر عکس نئے افکار کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

سوباجی نے کہا کہ اس پیش رفت کی بدولت فلم بندی مکمل  ہونے والی ٹی آر ٹی کی مشترکہ  چار فلمیں کانز،وینس،سن ڈانس اور لوکارنو سمیت روٹر ڈیم فلم فیسٹیولز میں شالم ہوئیں،ان فلموں کے بیس منٹ کے تدوین شدہ حصوں کی نمائش کی گئی،امید کرتا ہوں کہ  مستقبل میں ان فلموں کو دنیا کے بڑے فلمی میلوں میں پیش کیا جا سکے گا،اس سال 12 پونتو میں سو کے قریب طویل دورانیئے اور چار سو کے لگ بھگ مختصر دورانیئے کی فلموں نے شمولیت کی درخواست دی تھی ،میں شرکا کا تہہ دل سے مشکورہوںاور انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی آر ٹی کی مشترکہ کاوشوں نے تین سالوں کے دوران مختلف فلمی میلوں میں 236 ایوارڈز حاصل کیے جبکہ 436 کے لیے نامزدگی حاصل کی تھی، ہمارے ادارے نے  فلم سازی  کی حوصلہ افزائِ کرنا جاری رکھا ہوا ہے،سینما گھروں کو  مشترکہ فلم سازی کے ذریعے باکس آفس پر کامیاب بنانے کی خوشی جی رہے ہیں،ملکی و عالمی میلوں میں ہماری کامیابیاں پر گزرتے دن بڑھ رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان فلموں کو عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارم طبعی پر نشر کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچائیں،طبعی پلیٹ فارم دو مہینے کے قلیل عرصے میں بیس لاکھ  ناظرین تک پہنچ چکا ہے،ہم اپنی کوششوں سے فلم سازی اور سنیما کے پر شعبے میں ترقی کی منازل طے کرنا جاری رکھیں گے۔

 سوباجی نے مزید بتایا کہ اس سلا بلقانی ممالک سے اہم شخصیات یہاں موجود ہیں، سربیا،کرویشیا ،مونٹی نیگرو اور سلوینیہ کی سینیما شخصیات فائنل  میں شریک فلموں اور مشترکہ فلم سازی کے لیے فنڈز کے امکانات پر غور کے لیے یہاں موجود ہیں جن کا میں مشکور ہوں،امید ہے کہ جلد ہی ترک۔بلقان مشتکرہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔

اس تقریب میں عالمی سینیما کی پانچ رکنی اہم شخصیات پر مبنی جیوری نے ترک فلم ہمسایوں کی  حالت زار  اور اس کے ہدایت کار ڈینس تانوویچ،آسکر ایوارڈ یافتہ پولش فلم ساز ایوا پوزسینیزسکا،بوسنیا فل فیسٹویل کے بانی مرساد پوری واترا ،دوحہ فلم انسٹیٹیوٹ کی صدر فاطمہ الرماحی اور برلن فلم فیسٹول یورپی فلم مارکیٹ کے ڈاریکٹر ڈینس روخ  نے عالمی مشترکہ فلم سازی ایوارڈ کے تین منصوبوں ، ٹی آر ٹی مشترکہ فلم سازی ایوارڈ کے تین منصوبوں ٹی آر ٹی کے دیگر نو منصوبوں پر مبنی ایوارڈز کا اعلان کیا ۔

کامیاب  ایوارڈز کو ڈاریکٹر جنرل زاد سوباجی ،نائب ڈاریکٹر جنرل محمد زیاد وارول اور جیوری ممبران کی طرف سے مستحقین کو دیا گیا ۔

علاوہ ازیں، اس سال ٹی آر ٹی اور بوسنیا فلم فیسٹول کے تعاون سے فائنلسٹ منصوبوں میں سے دو کو زبوسنیا فلم فیسٹول سینیلک ایوارڈ بھی دیا گیا ۔

بوسنیا فلم فیسٹیول سینیلنک کی  ڈاریکٹر امرا باکسیچ کامو نے  بوسنیا فلم فیسٹیول سینے لنک پروڈیوسر لیب اور بوسنیا فلم فیسٹول سینیلنک  مشترکہ فلم مارکیٹ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں