ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا،سعودی عرب میں عید 28 جون کو ہوگی

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ، عدالت عالیہ نے بیان میں کہا کہ  عدالت ہ کے ماتحت رویت ہلال کمیٹی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اتوار 18 جون کو ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا

2001433
ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا،سعودی عرب میں عید 28 جون کو ہوگی

سعودی عدالت عظمی نے کہا کہ پیر 19 جون 2023 کو یکم ذی الحجہ اور 27 جون منگل کو وقوف عرفہ ہو گا جبکہ عید الاضحی 28 جون بدھ کو ہو گی۔

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ، عدالت عالیہ نے بیان میں کہا کہ  عدالت ہ کے ماتحت رویت ہلال کمیٹی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اتوار 18 جون کو ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا۔

ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے اتوارکو ذی قعدہ کی 29 اور جون کی 18 تاریخ ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عدالت عالیہ  نے اتوار 18 جون 2023 کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں