نیویارک میں واقع ترکش ہاوس ترکیہ اور کولمبیا ثقافتی شو

نیویارک میں ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل کی میزبانی اور کولمبیا کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں دونوں ممالک کے سفری مقامات، ثقافت اور فن کے شعبوں کا تعارف کرایا گیا

2000547
نیویارک میں واقع ترکش ہاوس ترکیہ اور کولمبیا  ثقافتی شو
turkevi.jpg
turkevi kolombiya kulturu.jpg

امریکہ  کے شہر نیویارک میں واقع ترکش ہاوس  نے ترکیہ اور کولمبیا کے درمیان سیاحت، ثقافت اور آرٹ ایونٹ کی میزبانی کی ہے۔

نیویارک میں ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل کی میزبانی اور کولمبیا کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں دونوں ممالک کے سفری مقامات، ثقافت اور فن کے شعبوں کا تعارف کرایا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک میں ترکیہ کے ڈپٹی قونصل جنرل توگائے شَن نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ثقافتی تعامل کے ذریعے ترکیہ اور کولمبیا کے درمیان بہتر سیاحتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنا ہے۔

نیویارک میں کولمبیا کے قونصل جنرل اینڈریس میجیا پیزانو نے ترکیہ کی میزبانی  پر  شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس تقریب سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، ثقافت اور تجارت کے شعبوں میں تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شرکاء کو روایتی کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ ترکیہ اور کولمبیا کے سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں اسور  کولمبیا کےعلاقائی  رقص کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

کولمبیا کے میوزک شو میں پانچ افراد کے ڈانس گروپ نے اپنے فن کاس مظاہرہ کیا  اور  کولمبیا کی گلوکارہ عالیہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔



متعللقہ خبریں