ٹینا ٹرنر وفات پا گئیں،صدر بائیڈن کا خراج تحسین

کوئین آف راک این رول کے نام سے مشہور امریکی نژاد ٹینا ٹرنر طویل علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں سوئٹزر لینڈ میں انتقال کر گئی ہیں

1990695
ٹینا ٹرنر وفات پا گئیں،صدر بائیڈن کا خراج تحسین

کوئین آف راک این رول کے نام سے مشہور امریکی نژاد ٹینا ٹرنر طویل علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں سوئٹزر لینڈ میں انتقال کر گئی ہیں۔

ینا ٹرنر نے کریئر 1950 کی دہائی میں شروع کیا تھا۔ یہ راک اینڈ رول کا بھی آغاز کا زمانہ تھا۔

اس زمانے میں ان کا گانا What's Love Got to Do with It بہت مشہور ہوا تھا اور میوزک چارٹ میں ٹاپ پر رہا۔

اس گانے کی ویڈیو میں انہوں نے محبت کو ایک استعمال شدہ احساس سے تشبیہ دی تھی۔

ٹینا ٹرنر نے اپنے کریئر میں مجموعی طور پر 12 گریمی ایوارڈ جیتے۔

ان کا نام 1980 کی دہائی میں آٹھ گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا جن میں سے انہوں نے چھ اپنے نام کیے تھے۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بے مثال فن کارہ کی موت سوئٹزرلینڈ میں زیورخ کے قریب اپنے گھر میں ہوئی۔

 صدر جو بائیڈن نے ان کی وفات پر  تعزیتی پیغام میں گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینا ٹرنر نے بارہ گریمی ایوارڈز  حاصل کرتے ہوئے موسیقی کے مختلف شعبوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں