سابق جرمن چانسلر کو سرکاری خصوصی وژن ایوارڈ سے نوازا گیا

"(برلن) دیوار گرنے کے وقت آپ کی عمر 35 سال تھی۔ آپ مشرقی جرمنی کی پہلی شہری اور دیوار گرنے کے 16 سال بعد چانسلر کے عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بھی بنیں

1976576
سابق جرمن چانسلر کو سرکاری خصوصی وژن ایوارڈ سے نوازا گیا

جرمنی کی سابق چانسلر انگیلا مرکل کو جرمنی کے اعلیٰ ترین خدماتی اعزاز گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میرٹ سے نوازا گیا۔

بیلیوو پیلس میں منعقدہ تقریب میں صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے میرکل کو وفاقی جمہوریہ جرمنی کا گرانڈ کراس آف دی آرڈر آف میرٹ پیش کیا، جسے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہاں اپنی تقریر میں، صدر اشٹائن مائر  نے کہا کہ انگیلا میرکل کو دیا گیا گرینڈ کراس کا "خصوصی ورژن" ایک منفرد    مینہ کاری کا حامل ہے۔

"یہ تمغہ آخری بار 25 سال قبل ہیلمٹ کوہل کو ہمارے ملک کے اتحاد کے لیے ان کی خدمات پر دیا گیا تھا۔"

 انہوں نے کہا  مس چانسلر، میں آپ کو  یہ اعزاز آپ کے غیرمعمولی  طرز انتظامیہ ، خدمات  اور طویل عرصے  تک ملکی خدمات  اور آپ کی غیر معمولی سیاسی زندگی کے   اعزاز میں  دینا چاہوں گا، جسے آپ نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے  بھر پور  طریقے سے گزارا  ہے۔ آپ نے ہمارے ملک کو بے مثال چیلنجوں میں نئی ​​اقتصادی کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔"

اشٹائن مائر  نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ میرکل غیر متوقع حالات سے نمٹنا بخوبی  جانتی ہیں،

"(برلن) دیوار گرنے کے وقت آپ کی عمر 35 سال تھی۔ آپ مشرقی جرمنی کی پہلی شہری اور دیوار گرنے کے 16 سال بعد چانسلر کے عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بھی بنیں۔"

 

مرکل کی تین مہارتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، اشٹائن مائر نے بتایا کہ یہ حقائق پر ان کا اصرار، گفت و شنید کا فن اور سمجھوتہ کرنے کی صلاحیت، اور ریاست کے بنیادی اصولوں کی حفاظت کے لیے ان کا عزم ہیں۔

اب تک یہ اعلیٰ ترین اعزاز چانسلر  کونراڈ ایڈناؤر اور ہیلمٹ کوہل کو دیا گیا ہے۔

ایڈناؤر، کوہل اور مرکل جرمنی میں سب سے زیادہ عرصے تک حکومت کرنے والے  چانسلر ہیں۔

 



متعللقہ خبریں