رمضان کے دوران زائرین صرف ایک بار عمرہ کر سکیں گے:سعودی وزارت حج

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ زائرین کو رمضان المبارک کے دوران صرف ایک بار عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی

1965169
رمضان کے دوران زائرین صرف ایک بار عمرہ کر سکیں گے:سعودی وزارت حج

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ زائرین کو رمضان المبارک کے دوران صرف ایک بار عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

خبر کے مطابق، اس اقدام کا مقصد ان تمام زائرین کو موقع فراہم کرنا ہے جو مقدس مہینے کے دوران عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور خود کو بغیر مشکل میں ڈالے باآسانی مناسک ادا کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے ایپلی کیشن نسک سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔

 عمرہ کی تاریخوں میں ترمیم کی کوئی اجازت نہیں ہے لیکن اجازت نامےکے وقت میں داخل ہونے سے اور نیا اجازت نامہ جاری کرنے سے پہلے عمرہ کو منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل نسک ایپ کے ذریعے  ماہِ مبارک کے لیے عمرہ اجازت نامے کی دستیابی کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں