ماہ رمضان کا آغاز،عرب امارات نے 1025 قیدیوں کو عام معافی دے دی

متحدہ عرب امارات ہر سال ماہ صیام سے قبل  خاندانی روابط  کومضبوط بنانے کے لیے  قیدیوں کو دوسرا موقع دینے اور انہیں معاشرے کا بہتر فرد بنانے کی خاطر عام معافی کا اعلان کرتا ہے

1962734
ماہ رمضان کا آغاز،عرب امارات نے 1025 قیدیوں کو عام معافی دے دی

متحدہ عرب امارات نے ماہ رمضان کے احترام میں 1025 قیدیوں کو عام معافی دے دی ۔

 صدر محمد بن زائد النہیان نے  قیدیوں کو معاشرے کا اہم حصہ بنانے اور ان کے خاندان نظام  کی مضبوطی  کی خاطر عام معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔

 النہیان کے حکم نامے کے تحت  ماہ رمضان سے قبل مختلف جرائم کی پاداش میں قید افراد کو رہا کر دیا گیا ۔

 متحدہ عرب امارات ہر سال ماہ صیام سے قبل  خاندانی روابط  کومضبوط بنانے کے لیے  قیدیوں کو دوسرا موقع دینے اور انہیں معاشرے کا بہتر فرد بنانے کی خاطر عام معافی کا اعلان کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں