95 ویں آسکر ایوارڈز Everything Everywhere All At Once نے میدان مار لیا

سائنس فکشن فلم Everything Everywhere All at Once نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا، یہ فلم 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست تھی

1958631
95 ویں آسکر ایوارڈز Everything Everywhere All At Once نے میدان مار لیا
lady gaga oscar.jpg
95. oscar odulleri.jpg

آسکر ایوارڈز کو فلمی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے اور 9 دہائیوں کے دوران اس میں کئی ریکارڈز ایسے ہیں جو لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔

لاس اینجلس میں جاری آسکرز تقریب فلمی ستاروں نے جلوے بکھیرے، 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

تقریب کی میزبانی مزاحیہ اداکار جمی کامل نے کی جبکہ ان کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے بھی آسکرز کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے زیرتحت اس سال کئی بڑے فلمی ستاروں اور فلموں کو آسکر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

سائنس فکشن فلم Everything Everywhere All at Once نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا، یہ فلم 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست تھی۔

ملیشیا کی اداکارہ مشیل یوہ  کو بھی اس فلم میں اپنی کارکردگی کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اسی فلم کے  لیے ز ڈینیل کیوان اور ڈینیل شینرٹ کو بہترین ہدایت کاروں کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

 اداکارہ  میشیل یو  آسکر جیتنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئی ہیں۔

اس کے علاوہ بہترین معاون اداکار اور بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈز بھی اسی فلم کے ادکاروں کے ہوئے کوان اور جیمی لی کرٹس نے حاصل کیے۔

بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا ایوارڈ جرمن ڈائریکٹر ایڈوارڈ برگر کی فلم All Quiet on the Western Front کو دیا گیا۔

مذکورہ فلم میں پہلی جنگِ عظیم کے دوران پیش آنے والے تنازعات کی داستان بیان کی گئی ہے۔

اس فلم نے 4 ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں جن میں بہترین عکس بندی، بہترین بین الااقوامی فلم اور بہترین اوریجنل اسکور جیسے ایوارڈز شامل ہیں۔

بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ امریکی ڈائریکٹر ڈینیل روہر کی فلم Navalny کو دیا گیا۔

بھارتی تیلگو فلم آر آر آر کا بے حد مقبول گانا   ناٹو   ناٹو نے آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی۔

یہ کسی بھی بھارتی پروڈکشن کا پہلا گانا ہے جس نے بہترین اوریجنل سانگ کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیا ہے۔

اس گانے نے انٹرنیٹ پر بھی دھوم مچائی اور یہ آسکر حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے تھا۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم دی وہیل کےبرینڈن فریزرکو دیا گیا۔

دی وہیل ایک امریکی نفسیاتی ڈراما فلم ہے جس کی ہدایت کاری ڈیرن آرونوفسکی نے کی ہے اور اسے سیموئیل ڈی ہنٹر نے لکھا ہے۔



متعللقہ خبریں