عالمی یوم ِ نسواں کے حوالے سے گوگل کا خصوصی ڈوڈل

ڈوڈل ایپلی کیشنز کا مقصد دنیا کے ممالک کے لیے اہم  ایام  اور تعطیلات، ثقافتی تقریبات اور اہم  عالمی شخصیات کو جگہ دے کر عوام کی  توجہ مبذول کرنا ہے

1956633
عالمی یوم ِ نسواں کے حوالے سے گوگل کا خصوصی ڈوڈل

گوگل نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے لیے ایک خصوصی ’ڈوڈل‘ تیار کیا ہے۔

اہم ایام  یا پھر اہم شخصیات کے لیے خصوصی طور پر   ڈوڈل  تیار کرنے والے  گوگل نے  8 مارچ  یوم ِ نسواں کو  فراموش نہیں کیا۔

گوگل کے ہوم پیج پر کلک کرنے والوں کا سامنا آج کے لیے خاص طور پر تیار کردہ لوگو سے ہوتا ہے۔ مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی تصویر پر کلک کرنے والے صارفین ، "ہم آج کے سالانہ ڈوڈل میں 2023  عالمی یوم نسواں منا رہے ہیں "  پیغام بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ڈوڈل ایپلی کیشنز کا مقصد دنیا کے ممالک کے لیے اہم  ایام  اور تعطیلات، ثقافتی تقریبات اور اہم  عالمی شخصیات کو جگہ دے کر عوام کی  توجہ مبذول کرنا ہے۔ خاص طور پر ڈیزائن کردہ لوگو پر کلک کرنے سے، اس دن، شخص اور موضوع سے متعلق مزید تفصیلی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں