آج شبِ برات ہے

آئیے ، تفّکر، تلاوت، عبادت، استغفار، دُعا اور نیاز مندی کے ساتھ اس رات کو زیادہ خوبصورت زندگی کا نقطہ آغاز بنائیں: علی ارباش

1955645
آج شبِ برات ہے

آج دنیا بھر کے متعدد ممالک میں مسلمان شبِ برات کو دینی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔

شبِ برات ماہِ شعبان کی 15 تاریخ کی رات ہے اور 11 مہینوں کے سلطان یعنی ماہِ رمضان کی پیامبر رات شمار ہوتی ہے۔

شبِ برات کو اللہ رب العزت کے حضور عرض و نیاز کی جاتی اور عاجزی و انکساری کے ساتھ اپنے گناہوں سے معافی مانگی جاتی ہے۔

ترکیہ محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ارباش نے  شبِ برات کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "آئیے ، تفّکر، تلاوت، عبادت، استغفار، دُعا اور نیاز مندی کے ساتھ اس رات کو زیادہ خوبصورت زندگی کا نقطہ آغاز بنائیں"۔



متعللقہ خبریں