درویش زعیم کی دستاویزی فلم امریکہ میں نمائش کی جائے گی

ترک ہدایت کار اور پرو ڈیوسر 'درویش زعیم'  کی دستاویزی فلم "تاووری" کو  امریکہ  کے "ٹرو۔فالز "فلم میلے میں نمائش کی جائے گی

1952147
درویش زعیم کی دستاویزی فلم امریکہ میں نمائش کی جائے گی

ترک ہدایت کار اور پرو ڈیوسر 'درویش زعیم'  کی دستاویزی فلم "تاووری" کو  امریکہ  کے "ٹرو۔فالز "فلم میلے میں مدعو کیا گیا ہے۔

ٹرو۔فالز فلم  میلہ ریاست کولمبیا کے شہر میسوری میں رواں سال 20 ویں دفعہ اور 2 تا 5 مارچ کو منعقد ہو رہا ہے۔  میلے کا ہدف فکشن خارج سینما پریکٹس کو فروغ  دینا اور عام کرنا ہے۔

ہر سال فنکاروں کو ایک جگہ جمع کرنے والے اس میلے میں مقابلے کا حصہ شامل نہیں ہے۔  رواں سال ٹرو۔فالز فلم میلے میں دنیا بھر سے 33 طویل دورانیے کی دستاویزی فلمیں نمائش کی جائیں گی۔

ترک ہدایتکار اور پروڈیوسر کی میلے میں شامل دستاویزی فلم "تاووری" موضوع، نقطہ نظر اور نوعیت کے اعتبار سے  ان کی سابقہ فلموں سے مختلف ہے۔ فلم میں تاووری کے لقب سے مشہور مصطفیٰ سرتاش کی زندگی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

دستاویزی فلم میں ایک طرف معاشرے، برائی، جُرم اور سزا کے مراحل سے متعلق سوالات کئے گئے ہیں اور دوسری طرف نان فکشن  ہونے کی وجہ سے یہ فلم سینما کی حدود سے بالاتر ہو کر سوچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں