یوگنڈا: نئے سال کے ہنگامے 10 افراد کی جان لے گئے

کوالالمپور میں سالِ نو کی تقریبات کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے

1926464
یوگنڈا: نئے سال کے ہنگامے 10 افراد کی جان لے گئے

یوگنڈا کے دارالحکومت کوالالمپور میں سالِ نو کی تقریبات کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کوالالمپور پولیس ڈائریکٹر 'لُوک اویسی گیئر 'کے مطابق سالِ نو کے موقع پر ایک شاپنگ مال میں منعقدہ  موسیقی  پروگرام کے دوران کمپیئر نے نصف شب کے وقت  تماشائیوں کو مال سے باہر ہونے والی آتش بازی دیکھنے کی دعوت دی۔

اویسی گیئر  کے مطابق تماشائیوں کے باہر  کا رُخ کرنے پر اژدہام مچ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں سے 5 افراد ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئے ہیں۔ تقریب میں کسی قسم کی  کوتاہی  ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں تحقیق جاری ہے۔



متعللقہ خبریں