"TRT ورلڈ سٹیزن ایوارڈز" مستحقین میں تقسیم کر دیے گئے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے TRT کے ڈائریکٹر جنرل  مہمت زاہد سوباجی نے کہا کہ جو لوگ اس ایوارڈ کے لائق سمجھے گئے انہوں نے نیکی کی دنیا میں اپنا حصہ ڈالا ہے

1911387
"TRT ورلڈ سٹیزن ایوارڈز" مستحقین میں تقسیم کر دیے گئے
trt world citizen.jpg
mehmet zahit sobaci.jpg

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کے زیر اہتمام "TRT ورلڈ سٹیزن ایوارڈز" کے 2020 اور 2021 کے فاتحین نے ایک تقریب میں اپنے ایوارڈ وصول کیے۔

TRT کے سماجی ذمہ داری کے اقدامات میں سے، "TRT ورلڈ سٹیزن ایوارڈز"، جس کا  پہلی بار اہتمام  2017 میں "مثبت تبدیلیوں میں اہم کردار" اصول کے تحت ہوا تھا،  کے  دائرہ کار میں  استنبول میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ 5 مختلف زمروں میں  ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے TRT کے ڈائریکٹر جنرل  مہمت زاہد سوباجی نے کہا کہ جو لوگ اس ایوارڈ کے لائق سمجھے گئے انہوں نے نیکی کی دنیا میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ موجودہ صدی بہت سے عالمی آزمائشوں، پریشانیوں اور جنگوں کے تاریک سائے میں آگے بڑھ رہی ہے، سوباجی  نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں کورونا  وبا ، خوراک کا بحران، گلوبل وارمنگ اور توانائی کے بحران جیسے مسائل در پیش ہیں۔

"ترکیہ مسائل کے حل اور امن مرکز کے طور پر اپنے تمام امکانات کو متحرک کر رہا ہے جہاں روسی اور یوکرائنی فریق اکٹھے ہوتے ہیں، جہاں مسائل پر بات چیت ہوتی ہے اور حل نکالے جاتے ہیں۔"

ڈائریکٹر جنرل  نے اس بات پر زور دیا کہ استنبول وہ  واحد  مقام  تھا جہاں فریقین اکٹھے ہوئے اور روس یوکرین جنگ میں بات چیت کا ماحول فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے مزید بتایا اس جنگ کے نتیجے میں خوراک کے ایک بڑے بحران کا سبب بننے  والا  اناج  کا معاملہ ہمارے صدر رجب طیب ایردوان کی سرپرستی میں عملی جامہ پہنائے جانے والے  اناج کی راہداری  کے قیام سے حل ہو ا ہے۔

اس خطاب کے بعد مستحقین کو ایوارڈز  سے نوازا گیا۔

 



متعللقہ خبریں