ٹوکیو بین الاقوامی فلم میلہ شروع ہو گیا

میلے میں 107 ممالک اور علاقوں کی 1695 فلموں میں سے 15 منتخب فلمیں گرینڈ ایوارڈ کے لئے مقابلہ کر رہی ہیں

1897275
ٹوکیو بین الاقوامی فلم میلہ شروع ہو گیا

جاپان کی معروف سِلور اسکرین تقریبات میں سے 'ٹوکیو بین الاقوامی فلم فیسٹیول'  TIFFنے رواں سال 35 ویں دفعہ  سینما پرستاروں کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں۔

فیسٹیول میں 107 ممالک اور علاقوں کی 1695 فلموں میں سے 15 منتخب فلمیں گرینڈ ایوارڈ کے لئے مقابلہ کر رہی ہیں۔

جاپان سینما سے "بائی دا وِنڈو"، "ایگوئسٹ" اور "ماونٹین ویمن " مرکزِ توجہ بن رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوکیو بین الاقوامی فلم فیسٹیول  کو ایشیاء کا بڑا ترین فلم میلہ قبول کیا جاتا ہے۔ کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے میلہ 2 سال کے وقفے سے منعقد ہو رہا ہے ۔

میلہ 2 نومبر تک جاری رہے گا اور اس  میں 169 فلمیں نمائش کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں