دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی

پاکستانی تاریخ میں آج تک کسی فلم نے ریلیز کے پہلے دن 50 کروڑ روپے نہیں کمائے اور نہ ہی آج تک کسی اور فلم کو بیک وقت دنیا کے 25 ممالک کی 500 اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش کیا جا چکا ہے

1894903
دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی

فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک کی مرکزی اداکاروں پر مبنی ایکشن فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 50 کروڑ روپے کمانے والی اب تک کی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔

پاکستانی تاریخ میں آج تک کسی فلم نے ریلیز کے پہلے دن 50 کروڑ روپے نہیں کمائے اور نہ ہی آج تک کسی اور فلم کو بیک وقت دنیا کے 25 ممالک کی 500 اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔

تاہم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 50 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی۔

بیرون ممالک کی کمائی میں برطانیہ دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر رہا جب کہ کینیڈا چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر رہا اور مجموعی طور پر فلم نے پاکستان سمیت دنیا کے 25 ممالک سے صرف 5 دن میں 50 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پنجابی زبان کی فلم ہے جو کہ 1979 میں "مولا جٹ" کے نام سے بنائی گئی فلم کا نیا ورژن ہے اور اس فلم کو تقریبا ایک دہائی میں مکمل کرکے ریلیز کیا گیا۔



متعللقہ خبریں