مہاجرین کا بوجھ اٹھانے میں ترکیہ کا کردار اہم رہا ہے: مرکل

سال 2015 اور 2016 کے دوران پناہ گزینوں کے بحران کے نتیجے میں  ظلم و تشدد سے متاثرہ12 لاکھ  سے زائد مہاجرین کو  قبول کرنے پر  سابقہ چانسلر کو " نانسین ایوارڈ برائے مہاجرین " کا مستحق قرار دیا گیا

1891079
مہاجرین کا بوجھ اٹھانے میں ترکیہ کا کردار اہم رہا ہے: مرکل

 سابق جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ  پناہ گزینوں کے معاملے میں ترکیہ پر کافی بھاری بوجھ  پڑا ہے۔

 سال 2015 اور 2016 کے دوران پناہ گزینوں کے بحران کے نتیجے میں  ظلم و تشدد سے متاثرہ12 لاکھ  سے زائد مہاجرین کو  قبول کرنے پر  سابقہ چانسلر کو " نانسین ایوارڈ برائے مہاجرین " کا مستحق قرار دیا گیا ۔

 جنیوا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران مرکل نے انسان دوست مخیر حضرات ،ملازمین اور سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مہاجرین کے حوالے سے ترکیہ کا کردار بھی اہم رہا ہے جس نے 38 لاکھ مہاجرین کو اپنے ملک میں پناہ دی ہے۔

 مرکل نے مزید کہا کہ  ترکیہ نے  جرمنی سے کہیں زیادہ اس بوجھ کو اٹھایا ہے جبکہ ہمیں مہاجرین کی ان کے ملکوں تک باحفاظت واپسی کےلیے حل تلاش کرنا ہوگا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں