نوبیل انسانی حقوق کا انعام دو اداروں اور ایک شخص کے نام

انسانی حقوق کے لیے سرگرم بیلا روس کے ایلس بیالیٹسکی، روسی انسانی حقوق کے ادارے میموریل اور یوکرین کے انسانی حقوق کے گروپ مرکز برائے سول حقوق کو مشترکہ طور پر امن کا نوبیل انعام دیا جارہا ہے

1889982
نوبیل انسانی حقوق کا انعام دو اداروں اور ایک شخص کے نام

سال 2022 کے لیے امن کا نوبیل انعام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے 2 اداروں اور ایک شخص کے نام رہا ہے۔

ناروے کی نوبیل کمیٹی کے مطابق، انسانی حقوق کے لیے سرگرم بیلا روس کے ایلس بیالیٹسکی، روسی انسانی حقوق کے ادارے میموریل اور یوکرین کے انسانی حقوق کے گروپ مرکز برائے سول حقوق کو مشترکہ طور پر امن کا نوبیل انعام دیا جارہا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ امن کے نوبیل انعام جیتنے والے ادارے اور سماجی کارکن اپنے اپنے ممالک میں سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہیں، جو وہاں متعدد برسوں سے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کررہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان تینوں نے جنگی جرائم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور طاقت کے بہیمانہ استعمال کے خلاف زبردست کام کیا ہے، جبکہ امن اور جمہوریت کے لیے ان کا کام قابل قدر ہے۔

خیال رہے کہ امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد افراد یا اداروں کے ناموں کو خفیہ رکھا جاتا ہے مگر اس سال 343 نام جمع کرائے گئے تھے جن میں 251 افراد اور 92 مختلف ادارے تھے۔

امن انعام کے اعلان سے قبل ہی خیال کیا جارہا تھا کہ اس سال یہ اعزاز یوکرین پر روسی جنگ کے حوالے سے دیا جاسکتا ہے۔

گزشتہ سال نوبیل امن انعام دو صحافیوں فلپائن کی ماریہ ریسا اور روس کے دمتری مراتوف کو دیا گیا تھا۔

دونوں صحافیوں کو امن کا نوبیل انعام اظہار رائے کی آزادی کے لیے بھرپور کوششوں پر دیا گیا تھا



متعللقہ خبریں