ملکہ برطانیہ کا تحریر کردہ وہ خفیہ خط جو 2085 تک نہیں پڑھا جا سکتا

ملکہ الزبتھ دوم نے نومبر 1986 میں سڈنی کے دورے کے موقع پر یہ خط تحریر کیا تھا، یعنی 36 سال ہوچکے ہیں، یہ خط انہوں نے سڈنی کے عوام کے لیے تحریر کیا تھا جسے خفیہ طریقے سے سڈنی کی تاریخی کوئین وکٹوریہ بلڈنگ میں محفوظ کردیا گیا تھا

1880277
ملکہ برطانیہ کا تحریر کردہ  وہ خفیہ خط  جو 2085 تک نہیں پڑھا جا سکتا

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تحریر کردہ ایک خط آسٹریلیا میں چھپا کر رکھا گیا ہے جسے مزید 63 سال تک پڑھنا ممکن نہیں، یہ خط 2085 تک نہیں کھولا جاسکتا۔

 ملکہ الزبتھ دوم نے نومبر 1986 میں سڈنی کے دورے کے موقع پر یہ خط تحریر کیا تھا، یعنی 36 سال ہوچکے ہیں، یہ خط انہوں نے سڈنی کے عوام کے لیے تحریر کیا تھا جسے خفیہ طریقے سے سڈنی کی تاریخی کوئین وکٹوریہ بلڈنگ میں محفوظ کردیا گیا تھا۔

بظاہر کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس خط میں کیا لکھا ہے کیونکہ یہ خط جس لفافے میں رکھا گیا ہے، اس کے سامنے واضح طور پر ہدایات دی گئی ہیں کہ کب اسے کھولنا ہے۔

لفافے پر ملکہ الزبتھ دوم کے دستخط کے ساتھ لکھا کہ سال 2085 میں کسی موزوں دن اس لفافے کو کھولا جائے گا اور پھر سڈنی کے عوام تک میرا پیغام پہنچایا جائے گا۔ اب یہ لفافہ ایک گلاس کیس کے اندر موجود ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی تخت کا مالک آسٹریلیا کا بھی سربراہ مملکت ہوتا ہے اور اپنے عہد میں ملکہ الزبتھ دوم نے 16 بار آسٹریلیا کا دورہ کیا۔



متعللقہ خبریں