ترکی میں 15 جولائی 2016 کے بغاوت اقدام کی برسی پر ملک گیر تقریبات کا اہتمام

چوکوں میں جمہوریت کا پہرہ  دینے والے  شہریوں نے وطن  کے لیے اپنی  جانوں کا نذرانہ پیش کرنے  والے شہداء کی یاد مناتے ہوئے  یک آواز قومی ترانہ  پڑھا

1855700
ترکی میں 15 جولائی 2016 کے بغاوت اقدام کی برسی پر ملک گیر تقریبات کا اہتمام
15 temmuz anma.jpg
15 temmuz anma.jpg
15 temmuz anma.jpg
15 temmuz anma.jpg

15 جولائی 2016 کو ہونے والے ناکام بغاوت اقدام  کی برسی   کے موقع پر  ملک   بھر میں لاکھوں انسانوں  نے  شہروں اور قصبوں  کے چوکوں میں اجتماع کیے۔

ملک کے چاروں گوشوں میں  باغیوں  کے خلاف حاصل کردہ فتح  کے حوالے سے  منعقدہ سرگرمیوں   میں قرآن کریم کی تلاوت کی گئی اور ملکی سلامتی اور شہدا کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

ملک بھر میں شہر وں کے چوکوں  یکجا ہونے والے ہزاروں افراد نے ترک  پرچم  لہراتے ہوئے جلوس نکالے۔

چوکوں میں جمہوریت کا پہرہ  دینے والے  شہریوں نے وطن  کے لیے اپنی  جانوں کا نذرانہ پیش کرنے  والے شہداء کی یاد مناتے ہوئے  یک آواز قومی ترانہ  پڑھا۔

15 جولائی 2016 کو فیتو  کی غدارانہ  بغاوت کی کوشش کے دوران 81 صوبوں کی تقریباً 90 ہزار مساجد میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام دینے  کو ایک بار پھر دہرایا گیا۔

 



متعللقہ خبریں