کروز کے ذریعے 7 ہزار کے قریب غیر ملکی سیاحوں کی ترکی آمد

کچھ سیاح جو بحری جہاز سے اترے وہ بندرگاہ سے بس کے ذریعے ایفیسس اور حضرت مریم کے گھر کی زیارت کو گئے

1852295
کروز کے ذریعے 7 ہزار کے قریب غیر ملکی سیاحوں کی ترکی آمد

کروز ٹورزم  کے اہم  ترین  مقامات میں سے ایک کش اداسی  کو 5 بحری جہازوں کے ذریعے  تقریباً 6 ہزار 700 سیاح ترکی آئے ہیں۔

مالٹا پرچم بردار سیلسٹیل اولمپیا اور اسٹار فلائر، پاناما کا MSC لیریکا، ناروے کاوائکنگ اسکائی اور مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والے سیون سیز ایکسپلورر مسافروں کے ساتھ ا یجین پورٹ پر لنگر انداز ہوئے۔

کچھ سیاح جو بحری جہاز سے اترے وہ بندرگاہ سے بس کے ذریعے ایفیسس اور حضرت مریم کے گھر کی زیارت کو گئے۔

ٹور پروگرام میں شریک نہ ہونے والے سیاحوں نے ضلعی مرکز اور بازاروں کا دورہ کیا۔



متعللقہ خبریں