فرانس کے شہر گوسین وِل میں روایتی ترک میلہ

گوسین وِل میں چھٹے روایتی ترک میلے میں اناطولیہ کے کھانوں اور ثقافت کو متعارف کروایا جا رہا ہے

1851176
فرانس کے شہر گوسین وِل میں روایتی ترک میلہ
goussainville Turk festivali3.jpg
goussainville Turk festivali2.jpg
goussainville Turk festivali1.jpg

فرانس کا شہر گوسین وِل روایتی ترک میلے کی میزبانی کر رہا ہے۔

ترک اسلامی یونین برائے مذہبی امور DITIB  سے منسلک گوسینوِل اُلو جامع مسجد سوسائٹی  کے زیرِ انتظام منعقدہ چھٹے روایتی ترک میلے میں اناطولیہ کے کھانوں اور ثقافت کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔

میلہ، گوسین وِل میں خاص طور پر قائم کئے گئے کمپلیکس میں یکم جولائی کو شروع ہوا۔ میلے کے دوسرے دن زائرین نے مہتر بینڈ کی ہمراہی میں اور ترک پرچموں کے ساتھ میلے کے احاطے تک مارچ کی۔

ترک شہریوں کے ساتھ ساتھ فرانسیسی شہریوں کی بھی شرکت سے منعقدہ اس میلے میں ہالینڈ سے مہتر بینڈ، جرمنی سے ترک لوک موسیقی کے گروپ اور ترکی سے فنکار شامل ہیں۔

گوسین وِل سوسائٹی برائے کھیل و ثقافت کے سربراہ مصطفیٰ چیلیبی نے کہا ہے فیسٹیول سے ہمارا مقصد فرانس میں مقیم تیسری اور چوتھی نسل کو اور دیگر ثقافتوں سے منسلک افراد کو ترک ثقافت سے متعارف کروانا ہے۔

فیسٹیول میں ترکی کے سفیر سردار بیلین تیپے، پیرس کے اتاشی برائے دینی امور ابراہیم اشتان، گوسین وِل بلدیہ مئیر عبدالعزیز حمیدہ اور نائب بلدیہ مئیر ترک الاصل میلسا آرلاک جیلان نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں