مایہ ناز گلو کار جسٹن بیبر چہرے کے فالج سے دو چار

چہرے کا یہ حصہ حرکت  کرنے سے  محروم ہے۔وائرس نے میرے کانوں اور چہرے کے اعصاب متاثر ہوئے ہیں، جسٹسن بیبر کا ویڈیو پیغام

1841501
مایہ ناز گلو کار جسٹن بیبر چہرے کے فالج سے دو چار

کینیڈین مایہ ناز گلو کار جسٹن بیبر نے اس ہفتے کے کانسرٹس کو منسوخ کرنے کے بعد   چہرے کے فالج کا شکار ہونے کی اطلاع دی ہے۔

28 سالہ بیبر نے اپنے  انسٹاگرام ویڈیو پیغام  میں کہا ہے کہ یہ حالت ان کے رامسے ہنٹ سنڈروم کی تشخیص سے پیدا ہوئی ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ دیکھیں میری یہ آنکھ نہیں پھڑک رہی، چہرے کا یہ حصہ حرکت  کرنے سے  محروم ہے۔وائرس نے میرے کانوں اور چہرے کے اعصاب متاثر ہوئے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق رمسے ہنٹ سنڈروم اس وقت ہوتا ہے جب کسی کے کان کے قریب چہرے کے اعصاب کو زونا وائرس  متاثر کرتا ہے۔

فروری میں شروع ہونے والے بیبر کے ورلڈ ٹور کے بعد ان کے تین کانسرٹس ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں