اٹلی میں ٹریول ایجنسیوں کے لیے ترکی پروموشن پروگرام  کا اہتمام

یہ تقریب ٹرکش ٹورازم پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی (TGA)، روم میں ترک سفارت خانے کے کلچر اور پروموشن کونسلر، ایسوسی ایشن آف ٹرکش ٹریول ایجنسیز (TÜRSAB) اور ترکش ایئر لائنز (THY) میلان برانچ کے تعاون سے  میلان میں منعقد  کی گئی

1828841
اٹلی میں ٹریول ایجنسیوں کے لیے ترکی پروموشن پروگرام   کا اہتمام

اٹلی میں ٹریول ایجنسیوں کے لیے ترکی پروموشن پروگرام  کا اہتمام کیا ہے۔

یہ تقریب ٹرکش ٹورازم پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی (TGA)، روم میں ترک سفارت خانے کے کلچر اور پروموشن کونسلر، ایسوسی ایشن آف ٹرکش ٹریول ایجنسیز (TÜRSAB) اور ترکش ایئر لائنز (THY) میلان برانچ کے تعاون سے  میلان میں منعقد  کی گئی ۔  

پروگرام میں اطالوی ٹریول ایجنسیوں کو ترکی کو متعارف کرانے کے لیے پریزنٹیشنز دی گئیں، ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جہاں ترکی اور اطالوی ٹریول ایجنسیوں نے دو طرفہ مذاکرات میں بھی حصہ لیا۔

تقریب کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے، TÜRSAB  کی چئیر پرسن   آلین  اوز ساواش   نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  "ہم نے  اٹلی کی ترکی  کے ساتھ  مل کر  کام کرنے والی ٹریول ایجنسیاں اور سیاحوں کو ترکی بھیجنے کی خواہشمند ٹریول ایجنسیوں  کے نمائندوں  کے لیے    میلان میں ایک تقریب کا اہتمام کیا  جس میں  ترکی کا مختصر تعارف  کروانے کی غرض سے   ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی ہے۔

اوز ساواش  نے کہا کہ  تقریباً 30  ٹریویل ایجنسیوں اور مقامی میڈیا نےاس تقریب میں  بڑی گہری  دلچسپی ظاہر کی ہے ۔یہ تقریب  بڑی تعمیری  اور مثبت ثابت ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں