صدر ایردوان کی محسن قارا کے ساتھ ملاقات، کامیابی پر مبارکباد

صدر ایردوان نے محسن قارا کو کامیابی کی مبارکباد پیش کی اور مزید کامیابیوں کی تمّنا ظاہر کی ہے

1816212
صدر ایردوان کی محسن قارا کے ساتھ ملاقات، کامیابی پر مبارکباد

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے سعودی عرب میں منعقدہ قرآن و اذان خوش الحانی مقابلے کی اذان کٹیگری کے فاتح ترک موذن محسن قارا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اطلاع کے مطابق صدر ایردوان نے شارکشلا راوزا جامع مسجد کے امام اور خطیب محسن قارا کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدر ایردوان نے محسن قارا کو کامیابی کی مبارکباد پیش کی اور مزید کامیابیوں کی تمّنا ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ محسن قارا اس سے قبل ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کے منعقدہ مقابلہ قرآن خوانی میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں