ترکی میں ہر شخص کو عقائد کے تحت مذہبی آزادی حاصل ہے: ایردوان

صدر نے ایسٹر کے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ترکی میں بسے تمام لوگوں کو اپنے مذہبی عقائد کےمطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے

1813426
ترکی میں ہر شخص کو عقائد کے تحت مذہبی آزادی حاصل ہے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے ایسٹر کی مناسبت سے ایک تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

 صدر نے اس پیغام میں کہا کہ ترکی میں بسے تمام لوگوں کو اپنے مذہبی عقائد کےمطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے ،ہماری قوم اخوت و یک  جہتی کے بندھن میں جڑی ہے جو کہ دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی سے لے کر آج تک ہماری قوم کے ہر فرد نے  معاشرتی اقدار کے تحت باہمی امن و آشتی کے ذریعے ایک تابناک مستقبل کی داغ بیل رکھنا جاری رکھا ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں