ترکی نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کو تنہا نہ چھوڑنے کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے، مشیر اطلاعات

ہم نے اس وبا کے خلاف جنگ میں یہ دکھایا ہے کہ ہم  نے اپنے شہریوں کو دنیا میں کہیں بھی بے یارو مدد گار نہیں چھوڑااور نہ ہی چھوڑیں گے

1806075
ترکی نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کو تنہا نہ چھوڑنے کا ایک  بار پھر مظاہرہ کیا ہے، مشیر اطلاعات

صدارتی  شعبہ اطلاعات کے صدر فخرالدین آلتون کا کہنا ہے کہ ترکی  نے دنیا کے کسی بھی مقام پر اپنے شہریوں کو تنہا نہ چھوڑنے  کا واضح طور پر مظاہرہ کیا ہے۔

استنبول سرکے جی ریلوے اسٹیشن پر اپنی تقریر میں التون نے اس طرف اشارہ دیا  کہ اپنے قیام کے پہلے دن سے، TRT Türk بیرون ملک شہریوں، رشتہ داروں اور برادرانہ برادریوں کے لیے ہمیشہ ایک خاص پوزیشن میں رہا ہے۔ اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ثقافت کے ساتھ اپنے تعلقات کے تسلسل میں ایک اہم کام انجام دے رہا ہے۔

اس وبا کے دوران ترکی کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے التون نے کہا،"ہم نے اس وبا کے خلاف جنگ میں یہ دکھایا ہے کہ ہم  نے اپنے شہریوں کو دنیا میں کہیں بھی بے یارو مدد گار نہیں چھوڑااور نہ ہی چھوڑیں گے۔ ہم نے ان دنوں یوکرین اور روس کی جنگ میں ایک بار پھر یہ دکھایا اور کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ TRT پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی  ہیں کہ یہ ترکی کی آواز کو دنیا اور ترک باشندوں تک سب سے زیادہ درست اور طاقتور انداز میں پہنچائے۔

"ہمیں فخر ہے کہ TRT آج اپنے قومی اور بین الاقوامی چینلز کے ذریعے عوامی نشریات کی بہترین مثالیں پیش کر رہا ہے۔ اپنے موضوعاتی چینلز، تعلیمی پروگراموں اور مختلف زبانوں میں نشریات کے ساتھ، TRT ہماری قومی اور اخلاقی اقدار اور ثقافت کو برقرار رکھنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ TRT اس لحاظ سے، ترکی عوام کو صحیح طریقے سے آگاہ کرنے کے حوالے سے بھی ایک اہم ذریعہ ہے، بین الاقوامی میدان میں گزشتہ 20 سالوں میں ترکی کی عظیم پیش رفت کی وضاحت کرتا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ TRT Türk کے نئے پروگرام تعلیم سے لے کر ثقافت تک، صحت سے لے کر سماجی تحفظ تک وسیع موضوعات پر اپنی نشریات کی بدولت ہر عمر کے گروہ، مردو خواتین کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں، التون نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ  پروگرام مسلمانوں کے خلاف تعصبات کو توڑنے میں مددگار ثابت ہوں گا۔



متعللقہ خبریں