88 سال بعد آیا صوفیہ میں نمازِ تراویح کی ادائیگی

نمازِ تراویح کے لیے  شہری نماز عشا  کے ساتھ  ہی جوق در جوق مسجد میں آنا شروع ہو گئے اور انھوں نے مسجد کے اندرونی حصے کے ساتھ ساتھ سلطان احمد چوک کو بھی بھر دیا

1805990
88 سال بعد آیا صوفیہ میں نمازِ تراویح کی ادائیگی

88 سالوں بعد  پہلی بار استنبول کی آیا صوفیہ مسجدِ کبیرہ میں نمازِ تراویح ادا کی گئی۔

’’فتح کی علامت‘‘ کہلانے والی اور 86 سال بعد دوبارہ عبادت کے لیے کھولی جانے والی مسجد میں وبا کے باعث 2 سال کی تاخیری سے منعقد ہونے والی نماز تراویح کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

نمازِ تراویح کے لیے  شہری نماز عشا  کے ساتھ  ہی جوق در جوق مسجد میں آنا شروع ہو گئے اور انھوں نے سلطان احمد چوک کے ساتھ ساتھ مسجد کے اندر کا حصہ بھی بھر دیا۔

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش نے 88 سال بعد آیا صوفیہ مسجدِ کبیرہ میں پہلی نماز تراویح کی امامت کی۔

نماز کے بعد جناب ایرباش  نے شہریوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔

آیا  صوفیہ مسجدِ کبیرہ  ماہ صیام بھر کے دوران  24 گھنٹے کھلی رہے گی۔



متعللقہ خبریں