بروس ولس خطرناک دماغی بیماری میں مبتلا،فلموں سے کناری کشی کا اعلان

ہالی ووڈ کے سپر اسٹار بروس ولز کو خطرناک دماغی بیماری کی تشخیص  ہوئی ہے جس کے بعد ان کے اہل خانہ  نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار فلموں سے کنارہ کش ہورہے ہیں

1804931
بروس ولس خطرناک دماغی بیماری میں مبتلا،فلموں سے کناری کشی کا اعلان

ہالی ووڈ کے سپر اسٹار بروس ولز کو خطرناک دماغی بیماری کی تشخیص  ہوئی ہے جس کے بعد ان کے اہل خانہ  نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار فلموں سے کنارہ کش ہورہے ہیں۔

ہالی ووڈ کی سپرہٹ ’’ڈائے ہارڈ‘‘ فرنچائز، ’’12 منکیز‘‘،’’دی سکستھ سینس‘‘ اور ’’ان بریک ایبل‘‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کرنے والے 67 سالہ اداکار بروس ولز کو "افیسیا" نامی خطرناک بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اداکار کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے کہ بروس ولز اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔

افیسیا دماغ کی خطرناک بیماری ہے جو کہ دماغ کے مخصوص حصوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے انسان کے بولنے کی صلاحیت کو بے حد متاثر کرتی ہے۔

اس بیماری کی بڑی وجوہات فالج اور سر کا صدمہ ہیں ،اس کے علاوہ افیسیا بیماری دماغ کے ٹیومر یا دماغ کے انفیکشن کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

اداکار بروس ولز کے خاندان نے انسٹاگرام پر جاری مشترکہ بیان میں مداحوں کو ان کے صحت کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار کے اس مشکل وقت میں مداحوں کی جانب سے دی جانے والی محبت، شفقت اور حمایت کی قدر کرتے ہیں

 



متعللقہ خبریں