ٹی آرٹی ٹو چینل آسکر ایوارڈ تقریب کو براہ راست نشر کرے گا

فلمی دنیا  کی باوقار تنظیموں میں سے ایک کے طور پر جانے جانے والے آسکر ایوارڈز کو 23 کیٹیگریز میں دیا جائے گا

1800739
ٹی آرٹی ٹو چینل آسکر ایوارڈ  تقریب کو براہ راست نشر کرے گا

94 ویں آسکر ایوارڈ تقریب  کو  ٹی آرٹی ٹو براہ  راست نشر کرے گا۔

امریکی  سینماآرٹ اینڈ  سائنس اکیڈمی   کی  طرف سے   عطا کیے جانے والے ایوارڈ تقریب کا اہتمام امسال 94 ویں بار کیا جا رہا  ہے۔

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہونے والی ایوارڈ تقریب کو ٹی آر ٹی 2 شائقین کے لیے براہ راست پیش کرے گا۔

فلمی دنیا  کی باوقار تنظیموں میں سے ایک کے طور پر جانے جانے والے آسکر ایوارڈز کو 23 کیٹیگریز میں دیا جائے گا۔

فلم "Dune" کی 10، "Belfast" اور "West Side Story" کی 7 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔

27 مارچ کو خصوصی نشریات "ٹوورڈز دی آسکر" کے ساتھ شروع ہونے والی یہ نشریات ایوارڈ کی تقریب کے ساتھ جاری رہے گی۔

یہ تقریب ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات تین بجے  ناظرین کے لیے براہ راست نشر کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں