بافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب،ول اسمتھ بہترین اداکار

گزشتہ روز برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز یعنی بافٹا کے فاتحین کا اعلان کیا گیا ہے جس میں نیٹ فلکس کی ویسٹرن فلم 'دی پاور آف دی ڈوگ' نے بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کیا

1794960
بافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب،ول اسمتھ بہترین اداکار

گزشتہ روز برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز یعنی بافٹا کے فاتحین کا اعلان کیا گیا ہے جس میں نیٹ فلکس کی ویسٹرن فلم 'دی پاور آف دی ڈوگ' نے بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اس کے علاوہ سائنس فکشن فلم 'ڈیون' رنگا رنگ شام میں سب سے زیادہ یعنی پانچ ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اتوار کو لندن کے رائل البرٹ ہال میں پچھترویں بافٹا ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں فن کاروں نے سرخ قالین کی رونقیں بڑھائیں۔

گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ایوارڈز کی تقریب ورچوئل کی گئی تھی۔

بافٹا ایوارڈز برطانیہ کی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس کی جانب سے دیا جاتا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں ایوارڈز اپنے نام کرنے والے فاتحین کی فہرست کچھ یوں ہے:

بافٹا ایوارڈز کی شام کا سب سے بڑا یعنی 'بہترین فلم' کا ایوارڈ 'دی پاور آف دی ڈوگ' کے نام رہا۔

فلم 'دی پاور آف دی ڈوگ' کے لیے بہترین ہدایت کارہ جین کیمپئن قرار پائے

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’آفٹر لو‘ کے لیے اداکارہ جواینا اسکین لن کے نام رہا

اداکار وِل اسمتھ کو فلم 'کنگ رچرڈ' کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ شام میں اداکار ٹروئے کوٹزر کو فلم 'سی او ڈی اے' کے لیے معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

اداکارہ ایریانا ڈیبوس کو فلم 'ویسٹ سائیڈ اسٹوری' کے لیے معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ 'اینکانٹو' کے نام رہا

آؤٹ اسٹینڈنگ برٹش فلم کی کیٹگری میں 'بلفاسٹ' ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی۔

اوریجنل اسکور کا ایوارڈ فلم 'ڈیون' کے نام رہا۔

اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری میں فلم 'لیکورائس پیزا' ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی

ایڈاپٹڈ اسکرین پلے کا ایوارڈ فلم 'سی او ڈی اے' کے نام رہا



متعللقہ خبریں