وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاروس یوکرین تنازع کے پرامن حل کیلئےقابل تجدید مذاکرات پرزور

یورپی یونین کے خارجہ امور کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق متعلقہ کثیر جہتی معاہدوں ، عالمی قوانین اور اصولوں کے تحت تنازعے کے حل کی اہمیت پر زور دیا ہے

1789461
وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی کاروس یوکرین تنازع کے پرامن حل کیلئےقابل تجدید مذاکرات پرزور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے روس اور یوکرین کے تنازعے پر کشیدگی میں کمی، قابل تجدید مذاکرات اور مسلسل سفارتکاری پر زور دیا ہے۔

 یورپی یونین کے خارجہ امور کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق متعلقہ کثیر جہتی معاہدوں ، عالمی قوانین اور اصولوں کے تحت تنازعے کے حل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

 پاکستان کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان تازہ ترین صورتحال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سفارتکاری کے ذریعے عسکری تنازعے سے بچا جاسکے گا۔

 



متعللقہ خبریں