ترکی کا ایرجیس اسکینگ سنٹر یورپ کا بہترین سنٹر

ضلع قیصری کے  مشہور  اسکی سنٹر  جس نے "go4ski.com" کے زیر اہتمام "دنیا کا بہترین سکی ریزورٹ" مقابلہ 2022 میں حصہ لیا تھا

1769953
ترکی کا ایرجیس اسکینگ سنٹر یورپ کا بہترین سنٹر

ایرجیس اسکینگ سنٹر نے یورپ کے بہترین سکی ریزورٹ مقابلے کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

ضلع قیصری کے  مشہور  اسکی سنٹر  جس نے "go4ski.com" کے زیر اہتمام "دنیا کا بہترین سکی ریزورٹ" مقابلہ 2022 میں حصہ لیا تھا۔

ہر سال یورپ کے ایلیٹ سکی ریزورٹس کے درمیان مقابلہ کرنے  کے حوالے سے بلدیہ قیصری کے میئر ممدوح بیوک کلچ نے اپنے تحریری بیان میں کہا  ہے کہ ہم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ Erciyes سکی سینٹر ترکی کا واحد سکی ریزورٹ ہے جسے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر آن لائن منعقد ہونے والے مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے، بیوک کلچ  نے توجہ مبذول کرائی  کہ Erciyes فائنل میں اٹلی کے Livingo کو شکست دے گا، اور عالمی معیار کے سکی ریزورٹس کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

انہوں نے بتایا  کہ ووٹنگ 31 جنوری کو "http://go4ski.com" کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس پر ہوگی اور جو لوگ ترکی کی قدر کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں وہ     https://www.instagram"       https://www.facebook.com/go4ski/ پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں